لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا
لیویز فورس کا بلوچستان پولیس میں انضمام
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیویز فورس کو قانونی طور پر بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 12 سال قبل پسند کی شادی کرنے والی چار بچوں کی ماں کو والدین کے گھر میں قتل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا اعلان
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اے اور بی ایریا کی کیٹیگری کی تقسیم ختم کردی گئی ہے۔ یہ اقدام بلوچستان میں یکساں قانون کو نافذ کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جس سے دیرینہ انتظامی ابہام دور ہوگا۔
ریاستی ذمہ داری اور عوامی تحفظ
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے ریاستی ذمہ داری واضح ہوگی اور یکساں قانون کے اطلاق سے عوام کے تحفظ کا دائرہ مزید مضبوط ہوگا۔








