سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں
سعید اجمل کی والدہ کا انتقال
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق معروف آف اسپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم موم بتیاں ہیں۔۔۔
نماز جنازہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، سعید اجمل کی والدہ کی نماز جنازہ بڑا قبرستان غلام محمد آباد میں 6 بجے ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تاج العارفین حضرت شیخ عبدالنبی شامیؒ کا عرس آج شام چوراسی ضلع ہوشیار پور میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
پی سی بی چیئر مین کا اظہار افسوس
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سعید اجمل کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
دعا اور ہمدردی
سعید اجمل کی والدہ کی وفات پر چیئرمین پی سی بی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائیں۔








