وزیر ریلوے نے کراچی سے روہڑی تک ٹریک بنانے کا اعلان کردیا

نئے ٹریک کا منصوبہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر کا ٹریک بنے گا۔ اور منصوبے کا سنگ بنیاد جولائی 2026 میں رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جوتوں کے ذریعے منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان ریلوے کے چیلنج

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ اور نئے ٹریک آؤٹ سورسنگ پر کام کا ٹاسک ملا۔ کراچی روہڑی 480 کلومیٹر ٹریک کو ڈھائی سال میں مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روہڑی سے نوکنڈی کا 900 کلومیٹر کا ٹریک ہے جو 1800ء میں بنایا گیا تھا۔ نیا ٹریک ریکوڈک کی فرم آر ڈی ایم سی کے تعاون سے بنے گا۔ 500 کلومیٹر نیا بنے گا اور 400 کلومیٹر ٹریک اپ لفٹ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب کی تازہ رپورٹ جاری

صوبائی ترقیاتی منصوبے

حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب میں 8 ریجنل روٹس بنیں گے اور اس پر حکومت پنجاب نے منظوری دی ہے۔ بلوچستان میں 4 ارب روپے سے پیپلز ٹرین بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چیئرمین ریلوے کی ملاقات ہوئی۔ ان سے بھی ریلوے کے ساتھ پارٹنرشپ میں برانچ لائنز بہتر کرنے پر بات ہوئی ہے۔ دوسرے فیز میں خود وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی

ٹرینوں کی بہتری

وزیر ریلوے نے کہا کہ 31 دسمبر تک تمام بڑے روٹس کی ٹرین اپ گریڈ کی جائیں گی۔ ٹرینوں کے اندر سیکیورٹی کیمرہ، ہوسٹس اور نئے کچن بنائے جائیں گے۔ اسٹیشن پر وائی فائی راؤٹرز نصب کر دیئے گئے ہیں اور رابطہ ایپ سے ٹکٹ بک کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا درختوں کی کٹائی پر زیرو ٹالرنس اور ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم

فائبرز کا منصوبہ

انہوں نے کہا کہ 1700 کلو میٹر میں فائبز بچھانے جا رہے ہیں۔ جبکہ کراچی اور لاہور کے اسٹیشن کو سیف اینڈ سیکیور کرنے جا رہے ہیں۔ ایم ٹیگ کی طرز پر ٹرینوں کو اسٹیکرز بھی لگانے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی اخبار کی 30 برس بعد ٹرمپ یا کملا کی توثیق سے معذرت، ایڈیٹر مستعفیٰ

ملاقاتیں اور منصوبے

حنیف عباسی نے کہا کہ 8 تاریخ کو وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات جبکہ 9 جنوری کو پیپری میں 40 ملین ڈالرز کا منصوبہ مکمل ہو گا۔ تمام ملازمین کو تحفظ دیا گیا اور تمام اسپتالوں کو اپ لفٹ کیا جائے گا۔

اندرونی علاج اور عملہ کی بہتری

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے تمام ملازمین کا ریلوے اسپتالوں میں فری علاج کیا جائے گا۔ اور ہم 14 رننگ رومز کو مزید تیار کریں گے تاکہ عملہ اچھے انداز میں کام کرے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...