عدالتی احکامات کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ، لفظ بھیک کو غلط رنگ دیا گیا، بیرسٹر گوہر
پارٹی میں اختلافات کا خاتمہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔ پارٹی رہنماؤں کی باتوں پر عوامی سطح پر کبھی بیان بازی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: کرائے کے مکان میں جعلی سفارتخانہ چلانے والا ملزم گرفتار
میڈیا سے گفتگو
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔ ہم ہر ہفتے آتے ہیں یہاں کھڑے ہوجاتے ہیں یہ بھیک ہی ہوگئی، اس تناظر میں بات کی تھی مگر کسی نے اس کو غلط رنگ دیدیا۔
سیف اللہ ابڑو کا معاملہ
سیف اللہ ابڑو کو پارٹی سے نکالا ہوا ہے، ہمارا متفقہ فیصلہ تھا کہ ووٹ نہیں دینا انہوں نے دیا، جس پر انہیں پارٹی سے نکالا گیا۔
بیرسٹر گوہر کہتے ہیں عدالتی احکامات رولز کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جارہی ہم ہر ہفتے آتے ہیں یہاں کھڑے ہوجاتے ہیں بھیک ہی ہوگئی، اس تناظر میں بات کی تھی مگر کسی نے اس کو غلط رنگ دیدیا۔۔اڈیالہ کے باہر گفتگو pic.twitter.com/J0Tt11MOSd








