گیمبلنگ ایپ تشہیر کا مقدمہ، یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 19 جنوری تک توسیع
سماعت کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمہ میں حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری درخواست ضمانت میں 19 جنوری تک توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سب سے بڑا بکرا، وزن ساڑھے 6 من
قانونی کارروائی
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصور قریشی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عروب جتوئی نے جوئے کی ایپ کی تشہیر اور اس کی ترغیب دینے کے مقدمے میں ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست گزار عروب جتوئی کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست جمع کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکیں، عدالت ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 19 جنوری تک توسیع کر دی۔
درخواست میں موقف
ضمانت کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کا مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے، درخواست گزار کے خلاف کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیا جا سکا، سعد الرحمٰن کی بیوی ہونے کی وجہ سے مقدمہ میں ملوث کیا گیا، عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔








