لاہور میں بسنت تہوار، 3 دن کے لیے 91 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگا لیا گیا
بسنٹ تہوار کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں 3 روزہ بسنت تہوار کے انعقاد کا ابتدائی تخمینہ سامنے آ گیا، 3 دن کی بسنت پر 91 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پر سب حکمرانی چاہتے ہیں، کوئی ذمہ داری نہیں لیتا، ہر چیز ادھیڑ کر رکھ دی گئی : رؤوف کلاسرا
سجانے کا فیصلہ
سٹی 42 کے مطابق بسنت کے موقع پر لاہور کو دلہن کی طرح سجانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بسنت تہوار کے دوران شہریوں کو فری ٹرانسپورٹ سہولت دینے کی تجویز دی گئی۔ شہر بھر میں سجاوٹ، روشنیوں اور انتظامی اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس افسران کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا انکشاف، کئی نوکری سے برطرف
سیکیورٹی اور ٹریفک پلان
بسنت تقریبات کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان پر بھی کام شروع کردیا گیا۔
حکومت کو تفصیلات پیش کی گئیں
بسنت کے ممکنہ اخراجات پر مکمل تفصیلات حکومت کو پیش کر دی گئیں، بسنت تہوار کے اخراجات پر حتمی منظوری پنجاب حکومت دے گی۔








