یکم شعبان 21 جنوری 2026 کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے شعبان کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم شعبان 1447 ہجری بروز بدھ 21 جنوری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذہبی جماعت جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا، عظمیٰ بخاری
چاند کی پیدائش اور مشاہدہ
محکمہ موسمیات کے مطابق شعبان کا چاند 19 جنوری 2026 کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم 19 جنوری کی شام کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران لبنان میں جنگ بندی کیوں چاہتا تھا: ‘لبنان کی جنگ بندی مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں’
چاند کی عمر اور غروب آفتاب
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 17 سے 18 گھنٹے کے درمیان ہوگی جبکہ اتنی کم عمر میں چاند کا نظر آنا ممکن نہیں۔ رویت کے لیے چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتی ہے۔ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے 40 منٹ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں 7 سالہ بچی کی لاش قبر سے غائب
چاند کی موجودگی کے دورانیے کی تفصیلات
محکمے کے مطابق سندھ میں چاند غروبِ آفتاب کے بعد 32 سے 33 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں یہ دورانیہ 30 سے 31 منٹ ہوگا۔ مطلع صاف یا جزوی ابر آلود ہونے کے باوجود رویت ممکن نہیں ہوگی۔
مزید معلومات
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 29 رجب کو بھی ملک بھر میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے۔








