بلوچستان میں مذہبی مقامات کی ترقی و بحالی حکومتی سرپرستی میں یقینی بنائی جائے گی، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ کا اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا عزم

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان کے مذہبی مقامات کی ترقی و بحالی حکومتی سرپرستی میں یقینی بنائی جائے گی۔ بلوچستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور حکومت اقلیتی برادریوں کے مذہبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور عراق میں ہزاروں پاکستانی پھنس گئے

اقلیتی وفد کی ملاقات

یہ بات انہوں نے سینیٹر دنیش کمار کی سربراہی میں اقلیتی برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں ہنگلاج ماتا مندر کے ماسٹر پلان، جاری و مجوزہ تعمیراتی منصوبوں اور اراضی کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترقیاتی منصوبوں کے لیے فوری مالی امداد

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہنگلاج ماتا مندر کے زیرِ تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے تمام منظور شدہ فنڈز کے فوری اجراء اور درکار اراضی کی جلد فراہمی کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سینیٹر دینش کمار، رکن صوبائی اسمبلی سنجے کمار، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر، سیکرٹری جنگلات عبد الفتح بھنگر، ہنگلاج ماتا مندر کے لیے قائم کمیٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...