منہاج القرآن ویمن لیگ کا 38واں یوم تاسیس، دینی نہج پر خواتین کی تعلیم و تربیت ناگزیر ہے: خرم نواز گنڈاپور
منہاج القرآن ویمن لیگ کا 38واں یوم تاسیس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) منہاج القرآن ویمن لیگ کے 38ویں یوم تاسیس پر مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک سیمینار کا انعقاد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ میں شاداب خان کا شاندار کم بیک، اکیلے ہی اپنی ٹیم کو جیت دلا دی
تعلیم و تربیت کی اہمیت
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ دینی نہج پر خواتین کی تعلیم و تربیت وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی تعلیم و تربیت کے بھی بے مثال ادارے قائم کیے۔ آج خواتین داعیہ کے طور پر تیار ہو چکی ہیں اور پاکستان بھر میں ایک فعال شہری کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھتہ خوری، سونے کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم پر مزید سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
منہاج یورپین کونسل کی نائب صدر کی باتیں
نائب صدر منہاج یورپین کونسل اور دیرینہ رفیقہ منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر بشریٰ ریاض نے ویمن لیگ کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم گزشتہ 38 برسوں سے خواتین کی دینی، اخلاقی اور فکری تربیت کے ذریعے معاشرتی اصلاح میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے بعد جنرل سید عاصم منیر کا بیان بھی سامنے آگیا
خدمات کا اعتراف
اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی دنیا بھر میں قائم تنظیمات کی جانب سے مادر تحریک رفعت جبیں قادری کو ان کی بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یومِ تاسیس کی اس تقریب میں سینئر ذمہ داران کو ان کی محنت اور قربانیوں کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
سیمینار کے آخر میں
سیمینار سے شمیم خان، ڈاکٹر حمیرہ ناز، ڈاکٹر شازیہ بٹ، عائشہ مبشر، ثناء وحید، ارشاد اقبال، ڈاکٹر جویریہ حسن و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے اختتام پر 38ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔








