مولانا فضل الرحیم اشرفی مرحوم کی علمی، دینی اور تعلیمی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں: طاہر القادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے سرپرست اعلیٰ و سابق مہتمم ممتاز عالمِ دین مولانا فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مولانا فضل الرحیم اشرفی کی خدمات

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کی ساری زندگی تعلیم و تعلم اور خدمت دین میں بسر ہوئی۔ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی رحلت سے پاکستان ایک عظیم مدبر، مخلص اور صاحبِ علم دینی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ ان کی علمی، دینی اور تعلیمی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔ ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا。

دعا اور صبر کی دعا

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ڈاکٹر طاہر القادری نے سوگوار خاندان اور ان کے تلامذہ اور ادارہ ھذا کے جملہ ذمہ داران سے دلی تعزیت کا اظہار اور صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...