جس معاشرہ میں مظلوم کی داد رسی نہ ہو، جرائم پیشہ لوگوں کو سزا نہ مل سکے، احتساب کا خوف ختم ہو جائے ایسے معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 270

جس معاشرہ میں مظلوم کی داد رسی نہ ہو، جرائم پیشہ لوگوں کو سزا نہ مل سکے، اختیارات، ملکی وسائل کا استعمال جائز حدود سے باہر نکل جائے اور جہاں احتساب کا خوف ختم ہو جائے، ایسے معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں۔

مذکورہ بالا بدترین صورتحال سے پریشان اور مایوس ہونے کی بجائے ہمیں زندہ قوموں کی طرح اصلاحِ احوال کے لیے تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مردان میں جائیداد کے تنازع پر باپ اور دو بیٹے قتل

تدابیر

پاکستان میں موجودہ وی آئی پی کلچر اور پروٹوکول کا نظام غلامی کے دور، ہمارے حکمرانوں کے غیر جمہوری رویوں اور فیوڈل نظام کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارے حکمرانوں اور سکیورٹی کے اداروں نے صدر، وزیراعظم اور وزراء کی سیکیورٹی حفاظت کے بہانے پروٹوکول جاری رکھا ہوا ہے۔ حکمرانوں نے پروٹوکول اور وی آئی پی کلچر کو اس لیے بھی اپنایا ہوا ہے کہ ان کی اکثریت کا تعلق وڈیرہ فیوڈل کلاس سے ہے۔ متوسط طبقے کے لوگ جو وزیر بنتے ہیں، وہ بھی دیکھا دیکھی وی آئی پی کلاس کا حصہ بنتے ہیں۔ ہماری بیوروکریسی کے زیادہ تر افراد پہلے سے ہی کروفر اور شان و شوکت کے متلاشی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی

اسلام اور جمہوریت

اسلام اور جمہوری رویے انسانوں میں تفریق پیدا کرنے، طبقات میں تقسیم ہونے کی اجازت نہیں دیتے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ قانوناً اور عملاً وی آئی پی کلچر اور پروٹوکول کو بتدریج ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پیغمبروں نے سول سوسائٹی کو ذریعہ بنا کر بھلائی کے لیے نظام دیا، حکومت غلط فیصلے کرے تو راہِ راست پر لانے کے لیے سول سوسائٹی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

نظامِ عدل کی اہمیت

اسلام کا نظامِ عدل قائم کرنے کی تدابیر کی جانی چاہیے جس میں نچلی ترین سطح سے لے کر اعلیٰ ترین سطح تک قانون کی نظر میں سب برابر ہوں۔ ایسا نظامِ عدل جو انصاف کا حصول آسان اور سستا ہو۔ ایسا نظامِ انصاف جس کی تمام سطحوں پر عدلیہ آزاد اور محترم ہو، بلکہ مقننہ اور انتظامیہ بھی عدل کے فرائض میں ممد و معاون ہوں۔

قحط الرجال کا خاتمہ

وطنِ عزیز میں قحط الرجال ختم کرنے اور اسمبلیوں میں صحیح قیادت کو پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ متناسب طریقہِ نمائندگی اپنانے کے ساتھ ساتھ ممبر اسمبلی کے انتخاب کے لیے ایک تعلیمی معیار قائم کیا جائے جس میں کسی بھی شعبہ ہائے زندگی کا ماہر ہونا اور اعلیٰ کردار و صفات کا حامل ہونا بنیادی شرائط ہوں۔ اسمبلیوں کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے یہ شرط بھی لازمی قرار دی جائے کہ امیدوار نے کونسلر کے انتخاب سے سیاست کا آغاز کیا ہو۔ موجودہ حالات میں دولت مند، نیم خواندہ سیاسی وڈیروں کے ناپختہ افراد اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں اور بے صلاحیت ہونے کے باعث عوامی مسائل کے حل میں ناکام رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...