ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل - سیارہ مریخ
21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اہم کام بہر حال اپنے انجام کو پہنچ جائے گا آپ جس بھی طرف سے مشکل پیش آ رہی تھی وہ فوری رک جائے گی۔ اس وقت مال خانہ کھل رہا ہے صورت حال بہتر ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور کے اوپر ڈرون دیکھے جانے کے بعد طیارہ شکن فائرنگ
برج ثور - سیارہ زہرہ
21 اپریل سے 20 مئی
دشمن اور دوست میں تمیز کریں آپ جس کو اپنا سمجھ رہے ہیں وہ آپ کو مشکل میں نہ ڈال دے اس کا بڑا خطرہ ہے۔ اس لیے آج کچھ صدقہ دے کر چلیں گے تو مناسب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میرا اگلا پڑاؤ ابو سمبل کے کھنڈرات تھے، ایک چرواہے نے ان کی نشاندہی کی تھی، یہ سب ناصر جھیل کے پانیوں میں غرق ہو جانے والے تھے.
برج جوزہ - سیارہ عطارد
21 مئی سے 20 جون
ایک بار پھر صورت حال میں واضح تبدیلی کے اشارے نمودار ہو رہے ہیں۔ کوئی بڑا اہم کام ہونے کی امید ہے اور جو راستہ بند ہو گیا تھا وہ بھی کھل جائے گا۔ اللہ پر بھروسہ رکھ کر چلیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم وائی پی، لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹرائلز، لاہور میں ریکارڈ شمولیت
برج سرطان - سیارہ چاند
21 جون سے 20 جولائی
بلاک رقم واپس آ جائے گی۔ آج اس بارے میں آپ سے وعدہ کیا جائے گا اور جن لوگوں کو اب اپنے بارے میں کوئی فیصلہ لینا ہے وہ لے سکتے ہیں، اب موقع اچھا مل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: والد سے پیسے نہ منگوانے پر سسرالیوں نے بہو کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
برج اسد - سیارہ شمس
21 جولائی سے 21 اگست
راہ چلتے ایک فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے اور کچھ ایسی باتیں بھی سامنے آ سکتی ہیں جس میں مستقبل کی اچھی خبریں ہوں گی۔ ایک ناراض سے دوبارہ تعلقات بحال ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میرپورخاص، فریاد لے کر تھانے آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف
برج سنبلہ - سیارہ عطارد
22 اگست سے 22 ستمبر
کسی بھی ایسے کام سے دور رہیں جس میں تھوڑا سا بھی خطرہ محسوس ہو، مخالفین پھر سرگرم عمل ہیں اور اولاد کو بھی محفوظ بنانا اس وقت آپ کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرونی خطرات جاری رہے تو اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون معطل کرسکتے ہیں: ایران
برج میزان - سیارہ زہرہ
23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بڑی مشکل سے ایک نئے سلسلے بننے کی خبر آ رہی ہے۔ آپ کو آج ان شاءاللہ اپنے بڑے مقصد کی طرف پیش قدمی کی خبر بھی ملے گی اور جو لوگ بندش میں تھے وہ آزاد ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر سیلابی صورتحال، الرٹ جاری، پیشگی انتظامات کی ہدایات
برج عقرب - سیارہ مریخ
23 اکتوبر سے 22 نومبر
کچھ معاملات اب تیزی سے حل کرنے کی ضرورت ہے، اب حالات بدل رہے ہیں۔ اکیلے زندگی کی جنگ لڑنی ہے تھوڑی سی مدد نہ ملے گی اور آج سمجھ لیں کہ اس کی ابتداء ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شفاعت کلیم خٹک کو فرینکفرٹ میں پاکستان کونسل جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر عمران ضیاء اور راجہ انجم کی مبارکباد
برج قوس - سیارہ مشتری
23 نومبر سے 20 دسمبر
سب مطلب پرست گرد جمع ہیں، ان کو خود سے دور کریں اور خانگی امور پر ان دنوں خاص توجہ دیں۔ آج کا دن اگر لاپرواہ رہے تو پھر بات مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر بھارت پر نئے ٹیرف لگانے کا عندیہ دیدیا
برج جدی - سیارہ زحل
21 دسمبر سے 19 جنوری
جس کام میں بھی آپ کو مشکل پیش آ رہی تھی آج وہ آسان ہوگا اور ایک ایسے مقام سے فائدہ ملے گا جس کے بارے میں سوچا بھی نہ تھا۔ آپ کی صحت بھی اب بہتر ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بناڈالا، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کردی
برج دلو - سیارہ زحل
20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد نے پہلے کافی دنوں سے اپنے کام میں مالی مشکلات کا سامنا کیا ہے اب ان کے راستے کھل رہے ہیں۔ اب وہ تیزی سے بحکم اللہ نقصان سے نکل کر نفع میں آنا شروع ہو جائیں گے۔
برج حوت - سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
حالات کا اچھی طرح جائزہ لیں، کسی مقام پر تو غلطی ہوئی ہے جب اس کو دور کر لیں گے تو بڑے مسئلے سیدھے بھی ہو جائیں گے۔ آج تو آپ کی صحت کا صدقہ بھی بنتا ہے۔








