ترک صدر طیب اردوان کی ہتک عزت پر اپوزیشن رہنما کو قید کی سزا سنا دی گئی
صدر اردوان کی توہین پر سزا
انقرہ (ویب ڈیسک) صدر رجب طیب اردوان کی توہین کے الزام میں ترکیہ کے معروف کرد سیاستدان اور سابق قانون ساز رہنما صلاح الدین دمیرتاش کو 17 ماہ اور 15 دن قید کی سزا سنادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کابل : دھماکے میں اہم عہدیدار ہلاک، بیٹا زخمی
سزا کا پس منظر
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سزا شمال مغربی ترکیہ کے ادرنا جیل میں قید 52 سالہ دمیرتاش کو مختلف مقدمات کے یکجا ہونے کے بعد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
تاریخی بیانات کا معاملہ
جن میں صدر اردوان کے بارے میں برسوں پرانی تقاریر بھی شامل تھیں جن پر ان کے وکیل کے مطابق عدالتی کارروائی ابھی مکمل ہوئی ہے۔
کرد سیاست میں دمیرتاش کی حیثیت
خیال رہے کہ صلاح الدین دمیرتاش ترکی کی کرد سیاست میں ایک نمایاں اور مقبول شخصیت ہیں جنھیں 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت انھیں مختلف دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں جیل میں رکھا گیا تھا جن میں سیاسی سرگرمیوں اور کرد قومی حقوق کے لیے ان کی سرگرمیاں شامل تھیں۔








