حکومت کا بجلی سستی کرنے کا پلان سامنے آگیا
اسلام آباد میں ریلیف کا اعلان
حکومت نے صارفین کو مزید ریلیف دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں بجلی سستی کرنے کا پلان بھی سامنے آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشن کلین سوئپ، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
بجلی صارفین کے لیے نئی حکمت عملی
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق کیپٹو پاور لیوی عائد کرنے کے بعد اس رقم کو بجلی کے نرخ کم کرنے کے لیے استعمال کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور اسرائیل ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، روس
کیپٹو پاور لیوی کا استعمال
حکومتی ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، کیپٹو پاور لیوی سے حاصل ہونے والی رقم کو ماہانہ بنیادوں پر بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ حکومت کو توقع ہے کہ جیسے جیسے کیپٹو پاور لیوی کی شرح میں اضافہ ہوگا، اسی تناسب سے بجلی کے نرخوں میں زیادہ ریلیف دینا ممکن ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے سستے مگر مہلک ’’شاہد ڈرون‘‘ کیا صلاحیت رکھتے ہیں اور کیسے وسیع تباہی کا سبب بن رہے ہیں ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
کابینہ کی منظوری
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے کیپٹو پاور لیوی سے حاصل ہونے والا فائدہ بجلی صارفین تک منتقل کرنے کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر، ہر صارف خود بل بنوا سکے گا، اویس لغاری نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔
لیوی کی ایڈجسٹمنٹ کا طریقہ کار
ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ ماہانہ جمع ہونے والی لیوی کا فائدہ براہ راست ہر ماہ دینے کے بجائے 2 ماہ کے وقفے سے بجلی کے نرخوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصد تک لیوی عائد کرنے کا قانون نافذ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے پوش علاقے میں ہمسائے نے گھر میں گھس کر 4 سالہ بچے کو تشدد کر کے قتل کر دیا
منصوبے کی تفصیلات
منصوبے کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس پر فوری طور پر 5 فیصد لیوی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ شرح 10 فیصد تک بڑھائی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ فروری 2026 میں لیوی 15 فیصد اور اگست 2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کی شرح 20 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
لیوی کی عدم ادائیگی کے نتائج
حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لیوی کی عدم ادائیگی کی صورت میں کیپٹو پاور پلانٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ مستقل ڈیفالٹ کی صورت میں متعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی منقطع کر دی جائے گی۔








