ٹریفک پولیس اہلکار پر رشوت مانگنے کا الزام، کوئٹہ میں ڈرائیور نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی
کوئٹہ میں رکشے کو آگ لگانے کا واقعہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں ائیر پورٹ روڈ پر ڈرائیور نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔ اس حوالے سے رکشہ ڈرائیور نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکار مجھ سے پیسے مانگ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر اپنا ضمیر بیچنا ہوتا تو میں بھی 26ویں ترمیم کے وقت 2ارب 20 کروڑ لے کر بیچ دیتا، مگر میں نے عمران خان کے نظریے پر سمجھوتہ نہیں کیا، شیر افضل مروت
ایس پی ٹریفک کا موقف
دوسری جانب ایس پی ٹریفک کوئٹہ عاصم شاہ نے کہا کہ رکشے کو آگ لگانے پر ڈرائیور کو تھانہ منتقل کر دیا ہے۔
کمشنر کے احکامات پر کارروائی
انکا مزید کہنا تھا کہ کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر غیر قانونی لوڈر رکشوں کو پکڑا جا رہا ہے۔








