ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلہ دیش بورڈ کی درخواست مسترد
آئی سی سی کا فیصلہ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرنے کی بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر کوئی تقریب یا میٹنگ ہو تو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ضرور ملاقات کروں گا، محمد سہیل آفریدی
درخواست کی نوعیت
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی درخواست ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کی۔
بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر محمد نبی اور ان کے بیٹے نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایک ہی ٹیم میں کھیل کر تاریخ رقم کر دی
آئی سی سی کا عدم الٹی میٹم
دوسری جانب نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بنگلہ دیش کرکٹ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کسی قسم کا باضابطہ الٹی میٹم موصول نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریکِ انصاف نے 23 ارکان پر مشتمل نئی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی
سکیورٹی خدشات
واضح رہے کہ بنگلا دیش نے بھارت میں سکیورٹی خطرات کی بنیاد پر میچز کی منتقلی کا مطالبہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ایک روز قبل ہی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے واضح طور پر کہا تھا کہ ان کی ٹیم کسی صورت ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔
تعلقات میں کشیدگی
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا۔








