سٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ! ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ
کاروباری ہفتے کا تیسرا دن
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان اب بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل سکتا ہے مگر کیسے؟
نئی بلندیاں
ٹریڈنگ کے دوران 1700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 768 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری روز کی صورتحال
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 2653 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا تھا。








