اسلام آباد میں نئے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری
اسلام آباد میں جدید کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں جدید کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کےلیے سی ڈی اے نے ٹینڈر جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پنجاب حکومت نے سٹیٹ بینک سے قرض لیا۔۔۔؟ عظمیٰ بخاری کا جواب آ گیا
ٹینڈر کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی۔12 کے قریب نئے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ سی ڈی اے نے ای بڈنگ کے ذریعے ٹینڈر طلب کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کے دورانِ ڈیوٹی موبائل استعمال پر پابندی
بڈ سیکیورٹی اور آخری تاریخ
سی ڈی اے نے 12 کروڑ روپے کی بڈ سیکیورٹی لازمی قراردے دی، آخری تاریخ 16 فروری ہے۔ سی ڈی اے ٹینڈر کے مطابق کرکٹ سٹیڈیم منصوبہ ای پی سی موڈ پر تعمیر ہوگا۔
کھیلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم
اسلام آباد میں نئے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کو دارالحکومت میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح کے کرکٹ ایونٹس کے انعقاد میں بھی سہولت ملنے کی توقع ہے。








