لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور کی فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر پر چیلنج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 8ہزار600روپے سستا، فی تولہ قیمت 5لاکھ 19ہزار962روپے ہو گئی
درخواست کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست ڈاکٹر اعجاز انور سمیت دیگر نے دائر کی، درخواست میں پنجاب حکومت، ایل ڈی اے، پی ایچ اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں چائنا فلم فیسٹیول کا انعقاد پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے:عظمیٰ بخاری
مؤقف اور خدشات
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کینال کو تجارتی استعمال میں لانا ماحولیاتی قوانین اور ورثہ تحفظ کی خلاف ورزی ہے، فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کا قدرتی بہاؤ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
دائر درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ کینال لاہور کا تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے، کینال لاہور پر فلوٹنگ ریسٹورنٹ کی تعمیر سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کے کناروں پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ہو سکتی ہیں۔
عدالت سے استدعا
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک حکم امتناع جاری کرے۔








