بنگلہ دیش کو بھارت میں میچز نہ کھیلنے پر آئی سی سی کی ای میل موصول
بنگلادیش کو آئی سی سی کی ای میل موصول
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش کو بھارت میں میچز نہ کھیلنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ای میل موصول ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا، ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت
بی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ
ذرائع بی سی بی کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو گزشتہ رات گئے آئی سی سی کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے۔ یہ ای میل آئی سی سی کی جانب سے بی سی بی کی اتوار کو کی گئی درخواست کا جواب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی رائے بجٹ سے متعلق بہتر نہیں، معاشی ترقی کیلئے کیا ضروری ہے۔۔۔؟ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں بتا دیا
سیکیورٹی خدشات پر تفصیلات مطلوب
بی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اپنی ای میل میں بنگلادیش سے ٹورنامنٹ کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات سے متعلق پوچھا ہے۔ آئی سی سی نے سیکیورٹی خدشات کی نوعیت اور تفصیلات کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوست کی جانب سے تحفے میں دیئے گئے لاٹری ٹکٹس نے خاتون کی قسمت بدل دی
تفصیلی جواب کی تیاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی آئی سی سی کو آج تفصیلی جواب دے گا۔ بی سی بی کے ساتھ نہ ورچوئل کال ہوئی ہے اور نہ ہی بی سی بی کو بھارت نہ آنے کی صورت میں پوائنٹس نہ ملنے کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھائی لاکھ افغانوں کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف، نادرا نے بلاک کرنا شروع کردیے
بی سی بی کی مطالبات
واضح رہے کہ بی سی بی نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے اور میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا خواجہ سراؤں کے لیے مثالی اقدام
آئی سی سی کی درخواست کا جواب
اس سے قبل کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلادیش کی بھارت سے باہر وینیو پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
میچز کے لیے بھارت جانے کی ہدایت
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میچز کے لیے بھارت جانے کا کہا ہے، اور اگر بھارت نہیں گئے تو پوائنٹس کھونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔








