پی ٹی اے نے گزشتہ مالی سال کتنے موبائل فون بلاک کیے؟
پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی بلاکنگ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں مالی سال 2024–25 کے دوران تقریباً 10 کروڑ موبائل ڈیوائسز بلاک کیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سیمی خان پر پروڈیوسر ندیم بھٹی نے ایف آئی آر درج کرا دی
بلاک ہونے والی ڈیوائسز کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بلاک ہونے والے موبائل فونز میں 8 لاکھ 68 ہزار گمشدہ یا چوری شدہ ہینڈ سیٹ، 7 کروڑ 20 لاکھ جعلی یا نقل ڈیوائسز اور 2 کروڑ 70 لاکھ وہ موبائل فون شامل ہیں جن کے آئی ایم ای آئی نمبرز ڈوپلیکیٹ یا کلون تھے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کا لداخ میں فوجیں پیچھے ہٹانے اور چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کم کرنے کا نیا معاہدہ کی اہمیت کیا ہے؟
پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ
پی ٹی اے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے نفاذ کے ذریعے موبائل ڈیوائس مینجمنٹ کے نظام کو مضبوط بنانے میں اتھارٹی نے انقلابی کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: محسن نقوی کا اچانک دورہ نادرا میگا سنٹر، شہریوں کا سہولیات پر اظہار اطمینان
سستے اور جعلی موبائل فونز کی درآمد میں کمی
اس نظام کی بدولت جعلی اور غیر معیاری موبائل فونز کی درآمد میں نمایاں کمی آئی، صارفین کے حقوق کا تحفظ بہتر ہوا، موبائل فون مارکیٹ کو دستاویزی شکل ملی اور قومی خزانے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
موبائل ڈیوائس مینجمنٹ ریگولیشنز 2021
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل ڈیوائس مینجمنٹ ریگولیشنز 2021، جو ڈربز کی بنیاد پر متعارف کرائے گئے۔








