ٹی20 ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد متوقع
آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد
لاہور (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کی 27 جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت طاقت دکھانے کی کوشش میں کمزوری ظاہر کر بیٹھا، الجزیرہ کا تجزیہ پڑھ کر آپ کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہوگا
ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اس حوالے سے تین ممکنہ شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حیرت انگیز چیز بچے کی ننھی سی ممی تھی، ننھا سا فرعون آنکھیں موندھے پڑا تھا، اب مجھ میں کسی اور مقبرے کو دیکھنے کی ہمت تھی نہ خواہش، خاصی شام ہوچکی تھی.
ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم 26 اور 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور 2 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لے کر عظمت پور پہنچ گئے، راشن، ونڈہ، صاف پانی تقسیم کیا
ممکنہ شیڈول کے بارے میں معلومات
ذرائع کےمطابق کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوائے گئے پلانز کے تحت ایک تجویز یہ ہے کہ 2 میچز لگاتار کھیلے جائیں اور تیسرے میچ میں ایک دن کا وقفہ ہوگا۔
دوسرے پلان کے تحت تینوں میچز ایک ایک دن کے وقفے کے بعد ہوسکتے ہیں۔ تیسرا پلان ایک میچ کے بعد دو میچز لگاتار ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی رضامندی کے بعد شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
پی ایس ایل کے بعد ون ڈے سیریز
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پی ایس ایل کے بعد ون ڈے سیریز کھیلنے بھی پاکستان آئے گی۔








