رابی پیرزادہ کی متنازعہ وائرل ویڈیو کے معاملہ پر لب کشائی

رابی پیرزادہ کا ماضی کے تنازع پر بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ماضی میں متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے کے تنازع پر لب کشائی کردی۔

بہتری کی طرف راہنمائی

انہوں نے اپنے ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ جس تنازع سے مجھے گزرنا پڑا، وہ دراصل ایک ایسا ذریعہ تھا جس کے ذریعے اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے ایک بہتر انسان بنایا۔

احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت

حال ہی میں رابی پیرزادہ نے کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے مختلف پہلوں پر کھل کر بات چیت کی۔

کعبہ میں دعا

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو بدعا نہیں دی تھی، مجھے کسی کو بدعا دینا آتا نہیں تھا لیکن میں نے خانہ کعبہ میں بیٹھ کر بہت سے لوگوں کو بدعا دی۔

امتحان کے راستے

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ جب آپ کو امتحان میں ڈالتا ہے تو آپ کے پاس 2 راستے ہوتے ہیں؛ پہلا منفی تشہر، جو دنیا میں سب سے بڑی پبلیسٹی ہوتی ہے، اگر آپ اسے کیش کروالیں تو آپ سے بڑا سُپر اسٹار کوئی نہیں ہوتا۔ دوسرا یہ کہ آپ سب چھوڑ کر اللّٰہ کی طرف چلے جائیں تو اس سے بڑی نعمت کوئی نہیں ہوتی۔

مشکل وقت کا سامنا

رابی پیرزادہ نے کہا کہ میرے پاس بھی یہی دونوں راستے تھے، لیکن مجھے اس وقت شوبز سے، لائم لائٹ سے نفرت ہوگئی، مجھے محسوس ہوا کہ اللّٰہ میرے ساتھ ہے، اس وقت کوئی میرے ساتھ نہیں تھا۔ والدین تو خیر ساتھ نہیں چھوڑتے، مگر وہ معاملہ خاندان کا ہی تھا۔

اللہ کا منصوبہ

انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہت مشکل وقت تھا، پھر اللّٰہ نے اس معاملے کو اس طرح حل کیا کہ جو بُرے لوگ تھے اللّٰہ نے انہیں میری زندگی سے الگ کر دیا اور اچھے لوگوں کو میری زندگی میں لے آیا۔

سابقہ اداکارہ کے مطابق یہ سب اللّٰہ تعالیٰ کے ایک بڑے منصوبے کا حصہ تھا، جو انہیں ایک مخصوص راستے کی جانب لے جا رہا تھا اور ایک اعلیٰ مقصد کے لیے تیار کر رہا تھا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...