کراچی کی ترقی کے لیے جامع منصوبہ نافذ کرنا چاہتے ہیں، 443 اندرونی سڑکوں کی تعمیر ہوگی: وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کے ترقیاتی منصوبے کا اعلان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے منصوبے کے لئے 84 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ روپے کا پیکج دینا چاہتا ہوں، شہر کی ترقی دنیا کے بہترین شہروں سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کم آمدن افراد کے لیے پنجاب میں 37 ہزار سے زائد گھروں کا نیا منصوبہ شروع

ایف ڈبلیو او کے وفد سے ملاقات

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے وفد سے ملاقات کی، جس کی سربراہی ایف ڈبلیو او کے ڈی جی میجر جنرل عبدالسمیع نے کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کی ترقی کا جامع منصوبہ نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ کراچی کے لیے 26 ارب 20 کروڑ روپے کی مزید رقم کی منظوری بھی دی ہے۔ چاہتے ہیں کہ ایف ڈبلیو او کے ساتھ شراکت داری سے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں، اور کراچی کے تمام میگا اور اہم منصوبوں کی بہترین ڈیزائننگ ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی کی شدت، لاہور کے مرد، خواتین اور بھینسیں پانی میں کود پڑیں۔

اندرونی سڑکوں اور ٹریفک مینجمنٹ کے منصوبے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں 443 اندرونی سڑکوں کی تعمیر ہوگی، جبکہ ٹریفک مینجمنٹ کے لیے 9 منصوبے بنائے گئے ہیں۔ کے ایم سی کی 26 سڑکوں کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے۔ پارکس، سڑکوں اور فلائی اوورز میں بہتری کے کام جاری ہیں، اور کراچی کے 9 اہم منصوبوں، اہم سڑکوں کی تعمیر اور 7 سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کے منصوبے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں اہداف حاصل ہونے تک حملے نہیں رکیں گے: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

ترقیاتی کاموں کی شروعات

مراد علی شاہ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈیزائن اور یوٹیلٹیز کی منتقلی فروری میں مکمل ہونی چاہئیں، اور مارچ 2026ء سے ترقیاتی کام شروع کر دیے جائیں۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایف ڈبلیو او، محکمہ بلدیات، کے ایم سی کے افسران ڈیزائننگ فوری شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں پر ایک بار پھر سماعت ملتوی

اہم سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اہم منصوبوں میں ایم 9 جناح ایونیو تا شارعِ فیصل سڑک کی تعمیر شامل ہے۔ یہ سڑک سپر ہائی وے اور شہر کی اہم شاہراہوں سے منسلک ہے، جبکہ ملیر ہالٹ پرنٹنگ پریس سے شارعِ فیصل تک دائیں جانب انڈر پاس کا منصوبہ بھی ہے۔ ایئر پورٹ سے اسٹار گیٹ کی جانب فلائی اوور کی تعمیر کی جائے گی، جو ایئر پورٹ تا شارعِ فیصل براہِ راست رسائی حاصل کرائے گا۔

سہراب گوٹھ کا فلائی اوور منصوبہ

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سہراب گوٹھ شہر کا گیٹ وے ہے، جہاں ٹریفک کا شدید دباؤ رہتا ہے۔ سہراب گوٹھ پر فلائی اوور بننے سے ٹریفک کا دباؤ ختم ہو جائے گا۔ ایسے مزید 7 منصوبے ہیں جن کے لئے میں 84.7 ارب روپے فراہم کر رہا ہوں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...