ٹرمپ کا گرین لینڈ کے حوالے سے منصوبہ اور معاونین کو دی گئی ہدایات، مارکو روبیو کی مسلح سروسز اور خارجہ پالیسی کمیٹیوں کو بریفنگ
صدر ٹرمپ کا گرین لینڈ کے حوالے سے منصوبہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ٹرمپ گرین لینڈ کے حوالے سے کیا منصوبہ رکھتے ہیں، معاونین کو کیا حکم دیا ہے؟ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مسلح سروسز اور خارجہ پالیسی کمیٹیوں کو بریفنگ میں بتا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں اخبارات، ٹی وی، ورزش کا سامان نہیں دیا جارہا، لباس اور بستر دینے میں تاخیر، معالج سے چیک اپ نہیں کرایا جارہا، عمران خان
وزیر خارجہ کی بریفنگ
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ارکانِ کانگرس کو بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ گرین لینڈ پر حملہ کرنے کے بجائے اسے خریدنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے معاونین کو اس علاقے کے حصول کے لیے ایک نیا اور تازہ منصوبہ دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔ مارکو روبیو نے یہ بات کانگریس کے دونوں ایوانوں کی مسلح سروسز اور خارجہ پالیسی کمیٹیوں کے اراکین کو دی گئی بریفنگ میں کہی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 14ہزار100روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ساڑھے 4لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی
بریفنگ کا مرکز وینزویلا
’’جنگ‘‘ کے مطابق اگرچہ کانگریس کی یہ بریفنگ بنیادی طور پر وینزویلا پر مرکوز تھی، تاہم امریکی میڈیا کے مطابق ارکانِ کانگرس نے صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کے حالیہ جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یہ تفصیل نہیں بتائی کہ گرین لینڈ کو خریدنے سے اُن کی مراد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہڑتال کرنے پر کیلا کاشت کرنے والی کمپنی نے 5 ہزار مزدور برطرف کردیے
ٹرمپ کی دلچسپی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پہلی مدتِ صدارت سے ہی گرین لینڈ کے حصول میں دلچسپی رکھتے آئے ہیں۔
ملٹری آپشن پر غور
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے لیے ملٹری آپشن پر بھی غور کیا گیا ہے۔ ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنا نیشنل سیکیورٹی ترجیح ہے۔








