گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی اہم ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا کی وفاقی وزیر صحت سے ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور جاری اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار، اب تک کی بڑی خبر آگئی

وفاقی وزیر صحت کی تعاون کی یقین دہانی

’’اے پی پی‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خیبرپختونخوا میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ملک بھر سے بیماریوں کے خاتمے کے لیے وفاق صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، اور صحت کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے، جبکہ پرائمری ہیلتھ کیئر کو ڈیجیٹل ہیلتھ کے ذریعے مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔ ٹیلی میڈیسن کے نظام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کی تجاویز

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام میں بھی خیبرپختونخوا کو ترجیح دی جائے۔ صوبے کے پسماندہ اضلاع کے عوام آج بھی علاج معالجہ کے لئے پشاور کا رخ کرتے ہیں۔ صوبے کے ضم اضلاع اور جنوبی اضلاع میں جدید سہولیات پر مبنی ہسپتالوں اور طبی عملے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...