علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر 2024 احتجاج پر درج مقدمہ میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کے بڑھتے خطرات، محکمہ ماحولیات پنجاب نے پبلک مقامات اور اہم شاہراہوں پر چونے اور ڈرائی سویپنگ پر پابندی لگادی
سماعت کا جائزہ
’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔ ملزمہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک جبکہ سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ آنے دینا تکلیف دہ ہے، صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ
گواہوں کی جانچ
سماعت کے دوران 5 ملزمان کے وکلاء کی جانب سے 10 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی، جبکہ ملزمان کے وکلاء کی جانب سے آج ان گواہان پر جرح نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے خدشات سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا
معاملات کی مزید تفصیلات
مقدمہ کے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ مقدمہ کی 28 سماعتیں ہو چکی ہیں۔ علیمہ خان کی کنڈکٹ کی وجہ سے مقدمہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے، لہٰذا روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، بیرسٹر گوہر
حاضری سے استثنیٰ کی درخواست
علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بھی پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ لاہور میں زیر سماعت مقدمات کی کاز لسٹ موجود نہیں ہے۔ اس پر عدالت نے ملزمہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
آئندہ سماعت
بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کے خلاف مقدمہ کی سماعت کل (جمعرات) تک ملتوی کر دی ہے۔








