علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر 2024 احتجاج پر درج مقدمہ میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہے گا نہ حالات آپ کے کنٹرول میں آئیں گے: بیرسٹر گوہر
سماعت کا جائزہ
’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔ ملزمہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک جبکہ سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست گجرات میں عام آدمی پارٹی کے رہنما کو شہری نے جوتا دے مارا
گواہوں کی جانچ
سماعت کے دوران 5 ملزمان کے وکلاء کی جانب سے 10 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی، جبکہ ملزمان کے وکلاء کی جانب سے آج ان گواہان پر جرح نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شوگر ملز ریفرنس بند کرنے کے کیس میں ڈی جی نیب ذاتی حیثیت میں طلب
معاملات کی مزید تفصیلات
مقدمہ کے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ مقدمہ کی 28 سماعتیں ہو چکی ہیں۔ علیمہ خان کی کنڈکٹ کی وجہ سے مقدمہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے، لہٰذا روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 26 دسمبر بروز جمعہ لاہور کا دورہ کریں گے،اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے اسپیکر آفس کو آگاہ کردیا
حاضری سے استثنیٰ کی درخواست
علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بھی پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ لاہور میں زیر سماعت مقدمات کی کاز لسٹ موجود نہیں ہے۔ اس پر عدالت نے ملزمہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
آئندہ سماعت
بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کے خلاف مقدمہ کی سماعت کل (جمعرات) تک ملتوی کر دی ہے۔








