وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے پہلے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
پنجاب کے پہلے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کی رونمائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے پہلے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے، پاکستان ہاکی سٹیڈیم میں 55 ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
جوش و خروش کا ماحول
وزیراعلیٰ مریم نواز کی آمد پر کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز نے زبردست جوش و خروش کے ساتھ نعرے لگائے۔ اس پر وزیراعلٰی نے ان کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ وزیراعلیٰ نے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پراجیکٹ کا ڈیجیٹل افتتاح بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 1965ء کی جنگ شروع ہوئی تو لاہور اس کا مرکزی میدان کار زار ٹھہرا، اور یوں سڑک کا رابطہ بھی معطل ہو گیا اور کھوکھرا پار والی لائن بھی بند کردی گئی۔
کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کا خیرمقدم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہاکی سٹیڈیم کے ٹریک پر طویل چکر لگا کر ہر ضلع سے آنے والی کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے قائد محمد نوازشریف کا پورٹریٹ تھامے ایک بچی کے ساتھ خود موبائل فون سے تصویر بھی بنائی۔ تقریب میں دھنیں بکھرتے بینڈ کے پیچھے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کا دستہ مارچ پاس کرتا رہا، اور وزیراعلیٰ کو سلامی پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
تقریب کی خاص باتیں
وزیراعلیٰ مریم نواز کے خطاب سے پہلے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا جس نے آسمان کو رنگین کردیا۔ تقریب میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پراجیکٹ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نامزد کردیا
صوبائی وزیر صحت کا پرجوش خطاب
صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی خواجہ عمران نذیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی کا موازنہ کسی اور وزیراعلیٰ سے نہیں کیا جا سکتا۔
وزیراعلیٰ کا خطاب
وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔ ان کے خطاب کے دوران سٹیڈیم تالیوں سے گونجتا رہا، اور کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز نے موبائل کی لائٹس آن کر کے مہمانوں کا خوش آمدید کہا۔








