ایک کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکو میرالٹھانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
پولیس کا آپریشن
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) صادق آباد میں پولیس کاکچہ میں آپریشن جاری ہے، جس دوران ایک کروڑسرکی قیمت والے ڈاکو میرالٹھانی نے ساتھیوں فدا لاٹھانی اور زلفی لاٹھانی کے ہمراہ سرنڈر کر دیا۔ اشتہاری ڈاکو قتل، پولیس پر حملوں اور اغواء سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ، 5 دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کے 6جوان شہید
انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں
ڈی پی او کی قیادت میں ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق گھیراتنگ ہونے پر ڈاکو میرالٹھانی نے ساتھیوں سمیت سرنڈر کیا۔ حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
پرامن زندگی کی نوید
ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ ہتھیار چھوڑ کر پر امن زندگی کی طرف آنے والوں کے لیے راستے کھلے ہیں۔ سرنڈر کرنے والوں کو بہتر زندگی گزارنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔








