پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے سالانہ انتخابات، فرید رزاقی صدر منتخب
پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (PFUC) کے سالانہ انتخابات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن): پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (PFUC) کے سالانہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انتخابی عمل 6 جنوری 2026 کو مکمل ہوا، جس میں پروگریسو پینل (Progressive Panel) نے ملک گیر سطح پر کلین سویپ کرتے ہوئے بلامقابلہ کامیابی حاصل کی، کیونکہ مدِمقابل دیگر امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں، نوازشریف کو کردار ادا کریں تاکہ مخالفین پر پریشر کم ہو، خواجہ سعد رفیق
منتخب قیادت کا اعلان
الیکشن کمیشن نے کاغذی کارروائی اور جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد 6 جنوری 2026 کو مرکزی باڈی کا باضابطہ اعلان کیا، جس کے مطابق فرید رزاقی صدر، وقار اسلم سیکرٹری جنرل، چوہدری محمد علی سینئر نائب صدر اور سعدیہ خالد سیکرٹری اطلاعات منتخب قرار پائیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی اب چپ چاپ گزر جاتی تھی، سیٹی بھی بجاتی ہو گی لیکن گاؤں کی حد تک سنائی نہیں دیتی، چند مسافروں کا کچھ لین دین ہوتا پھر وہی کھیل شروع ہو جاتا
صوبائی سطح پر کامیاب عہدیداران
اس کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر بھی پروگریسو پینل کے نامزد عہدیداران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جن میں پنجاب سے رضوان اللہ خان (صدر) اور اسد محمود (جنرل سیکرٹری)، خیبر پختونخوا سے عالم زیب خان (صدر) اور وصال خان (جنرل سیکرٹری)، بلوچستان سے زرداد خان (صدر)، سندھ سے اختر ایوب خان (صدر) اور عمران قائمخانی (جنرل سیکرٹری)، جبکہ آزاد جموں و کشمیر سے عثمان غنی (صدر) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: والز اور عمورے کو لاکھوں روپے جرمانہ ہوگیا مگر کیوں؟ یقین کرنا مشکل
نومنتخب قیادت کے عزم
نو منتخب قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک بھر کے کالم نگاروں کے حقوق کے تحفظ اور آزادیٔ صحافت کے لیے اپنی مشترکہ جدوجہد جاری رکھے گی۔ اپنی کامیابی کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی صدر فرید رزاقی نے کہا کہ لکھاریوں کو نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور انہیں صحافت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ سیکرٹری جنرل وقار اسلم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کالم نگاروں کے ہنر کو مزید نکھارنے کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ سینئر نائب صدر چوہدری محمد علی نے کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کالم نگاروں کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک مؤثر رسائی کو ممکن بنایا جائے گا۔
چیئرمین کی مبارکباد
اس شاندار کامیابی پر چیئرمین پی ایف یو سی فرخ شہباز وڑائچ نے نومنتخب کابینہ کو دلی مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ بورڈ آف گورنرز کے رکن راجہ وحید چوہان اور پروگریسو پینل کے چیئرمین اظہر تھراج نے بھی تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت قلم قبیلے کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔








