شاہین شاہ آفریدی نے آئندہ ہفتے سے بولنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا
شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کی بحالی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئندہ ہفتے سے بولنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ سوجن ہے، وہ ٹھیک ہوجائے گی، میرا ری ہیب چل رہا ہے، پی سی بی ٹیم کام کر رہی ہے، آئندہ ہفتے بولنگ شروع کردوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا
بابر اعظم کی کارکردگی پر بات
ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ بابر اعظم ہر میچ میں ففٹی کریں۔ پاکستان نے گزشتہ ایک عرصے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے ملک بھر میں ٹرائیلز کیے، ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا میں سیریز کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔ کھلاڑی کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ ملک کے لئے اچھا کھیلیں۔
پی ایس ایل اور مستقبل کی امیدیں
شاہین آفریدی نے یہ بھی کہا کہ میں نے کوچز سے فیڈ بیک لیا ہے، یہ بچے ہمارے فیوچر کے اسٹارز ہیں، ہمیں پی ایس ایل کے لئے بولرز کو دیکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوچز کا شکریہ، انہوں نے بہت اچھا کام کیا۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اس مرتبہ بھی اچھا کھیلے گی اور ٹائٹل جیتے گی۔ ہمارا مقصد جیت کے ساتھ پاکستان کو کرکٹرز مہیا کرنا ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ چند دنوں قبل شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں بولنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے۔








