قربانیاں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے مگر یہاں نیتوں کھوٹ ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی اہم بیانات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ قربانیاں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے مگر یہاں نیتوں کھوٹ ہے۔ جب ہم کہہ رہے تھے کہ دہشت گردی آ رہی ہے، تو ہمارا مذاق اڑایا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج
آپریشنز کی تیاری
پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں 21 سے زائد آپریشنز ہو چکے ہیں، اب ایک مرتبہ پھر آپریشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ بند کمروں کے فیصلوں نے ہمارے امن کو تباہ کر دیا ہے۔ نئے آپریشن سے پہلے قوم کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی: آصفہ بھٹو
قوم کی قربانیاں
ملک کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں اور ایک بار پھر قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے، لیکن یہاں نیتوں میں کھوٹ ہے۔ ہم نے 2 دن کے نوٹس پر ہی گھر بار چھوڑے اور آئی ڈی پیز بنے۔ آفریدی نے کہا کہ قوم میں آپریشنز سے قبل کوئی بھی بھیک نہیں مانگتا تھا، لیکن جب آپریشن کے بعد ہمارے سربراہان قتل ہوئے، تو خواتین اور بچے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔
تعلیم کا فروغ
وزیراعلیٰ کے پی نے یہ بھی کہا کہ ایک خصوصی مائنڈ سیٹ ہے جنہیں اچھا نہیں لگتا کہ ہمارے بچے تعلیم یافتہ ہوں۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ہمارے بچوں کے ہاتھوں میں قلم کی جگہ بندوق ہو۔ لیکن ہمارے بچے اب بندوق نہیں اٹھائیں گے، بلکہ قلم کا استعمال کرینگے۔








