مختلف تعمیراتی منصوبوں کے لیے مارگلہ ہلز سے لیکر شکر پڑیاں تک اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو داؤ پر لگانا ناقابل قبول ہے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دو دہائی پہلے تک اسلام آباد میں درختوں، پودوں اور پھولوں کی مسحورکن خوشبو کا راج ہوتا تھا۔ رنگ برنگی تتلیاں اور خوشنما پرندے اکثر نظر آتے اور قدرتی حسن میں اضافہ کرتے تھے۔ اسلام آباد کی ماسٹر پلاننگ کے مطابق جنگل نما گرین بیلٹس اور کثرت سے ہونے والی بارش، پہاڑی برساتی نالے اس کے حسن کو چار چاند لگاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی فوج میں بڑی کارروائی: کمیونسٹ پارٹی نے نو اعلیٰ ترین جرنیلوں کو برطرف کر دیا

کنکریٹ کے جنگل کی بھرمار

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے لکھا کہ پھر اسے کنکریٹ کے جنگل میں بدلنے کا عمل بد شروع ہوا جو اب اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ برساتی نالوں پر قبضے کئے گئے یا وہ گندے نالے بن گئے۔ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی معمول بن چکی ہے۔ ایشیا کی خوبصورت ترین سڑکوں میں سے ایک مارگلہ روڈ تعمیرات کی بھرمار کے باعث تباہ کی جا چکی ہے۔ اس کی گرین بیلٹ پر مختلف اداروں کے مستقل قبضے میں ہے۔ اسلام آباد ہائی وے کی وسیع و عرض گرین بیلٹ سرکاری و غیر سرکاری تجاوزات کے خطرے سے دوچار ہے۔ شکر پڑیاں کے حسین جنگل کو صاف کرکے تعمیرات کا سلسلہ بھی ایک طویل عرصے سے جاری تھا جس میں اب تیزی آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول فائنل

درختوں کی کٹائی پر خدشات

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مختلف تعمیراتی منصوبوں کے لئے بہت مختصر مدت میں بلا دریغ درخت ان گنت کاٹنے کی اطلاعات اب talk of the town بن چکی ہیں۔ ملک کے متعدد جید صحافی اس پر صداۓ احتجاج بلند کر رہے ہیں، جبکہ پارلیمنٹ اور عدلیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ اگر یہ صدائیں بروقت بلند کی جاتیں تو شاید آج کا دن نہ آتا۔ لیکن خاموشی سے یہ سب دیکھنے والے ہم سب کسی نہ کسی شکل میں اس تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جدید ترین فیچرز سے بھرپور ایلنترا ہائبرڈ ، اب پاکستان میں بھی

سی ڈی اے کا موقف

اب سی ڈی اے کا موقف ہے کہ وہ ایسا پولن نرجی سے نمٹنے اور سڑکوں کی توسیع کے لئے کر رہے ہیں، جتنے درخت کاٹے جاتے ہیں اتنے ہی لگا دیے جاتے ہیں۔ مزید یہ کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے ردعمل میں الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ناجائز تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن جاری رہنا چاہئے اور اس کی بھرپور حمایت کی جانی چاہئے، لیکن اس کا ہدف ہر طرح کی سرکاری و غیر سرکاری تجاوزات ہونا چاہئے۔ یہ وضاحت ناکافی اور طفل تسلیوں کی مانند ہے۔ مختلف تعمیراتی منصوبوں کے لئے مارگلہ ہِلز سے لیکر شکر پڑیاں تک اس کی Natural Beauty کو داؤ پر لگانا ناقابل قبول ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا بیان

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...