پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی20 سیریز
پہلا میچ اور ٹاس کی صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دمبولا میں سلمان علی آغا اور ڈاسن شناکا ٹاس کے لیے میدان میں اترے، پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی ٹیم کا اعلامیہ
پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم کا اعلامیہ
سری لنکن فائنل الیون میں پتھم نسانکا، کامل مشرا، کوشل مینڈس، ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، ڈاسن شناکا، لینگا، ہسارنگا، چیمرا، تیکشنا اور تشارا شامل ہیں۔
آئندہ میچز کی معلومات
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی20 میچز کا دوسرا مقابلہ 9 اور تیسرا 11 جنوری کو ہوگا۔








