شوگر سیس کا نفاذ، پنجاب میں چینی مہنگی ہونے کا امکان
پنجاب حکومت کا نیا شوگر سیس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس عائد کیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کلاؤڈ فلیئر کی خرابی سے عالمی سطح پر بڑی ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز متاثر
چینی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ
شوگر سیس نافذ کرنے کے بعد پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل، فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم، ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا
شوگر سیس کی تفصیلات
نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق شوگر سیس پنجاب فنانس ایکٹ 1964 کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکس میں ڈھائی روپے شوگر ملز جبکہ ڈھائی روپے کسان ادا کریں گے۔
حکومتی وضاحت
حکومت کا مؤقف ہے کہ شوگر سیس سے حاصل ہونے والی رقم شوگر ملز سے منسلک سڑکوں کی تعمیر اور بہتری پر خرچ کی جائے گی۔








