مستفیض کو آئی پی ایل سے نکالنا افسوسناک ہے، ایسا پاکستان کیساتھ بھی ہوتا رہا ہے، معین علی بھی بول پڑے
معین علی کا مستفیض الرحمان کی آئی پی ایل سے برطرفی پر افسوس
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر معین علی نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورت حال کافی عرصے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان کے ساتھ بھی ہوتا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کردار سازی میں سکاؤٹنگ، گرل گائیڈنگ کی تحریکیں اور سماجی تعمیری کاموں میں نوجوانوں کی شرکت ان کی شخصیت سازی میں ممد و معاون ثابت ہوتی ہیں
آئی سی سی کی خاموشی پر تنقید
معین علی نے ایک انٹرویو میں بھارت کا نام لیے بغیر کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بورڈز کے اپنے مفادات پورے ہوتے ہیں، اس لیے وہ اس معاملے پر خاموش ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست اور دنیا اسی طرح چلتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
مستفیض الرحمان کا آئی پی ایل سے نکالنا افسوسناک
معین علی نے آئی سی سی کے منتظمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ آئی سی سی کون چلاتا ہے، لیکن کوئی کچھ نہیں کہتا۔ انہوں نے مستفیض الرحمان کی آئی پی ایل ٹیم سے برخاستگی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صورت حال کافی عرصے سے موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پامی نے بی ڈی ایس پروگرام کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا، سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت پر زور
پاکستان کے ساتھ سلوک کی بات
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ایسا ہی معاملہ پاکستان کے ساتھ بھی ہوتا رہا ہے، لیکن ایسی باتوں کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے متعلق رائے
بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر معین علی نے وضاحت کی کہ وہ اس معاملے پر بنگلا دیش کو قصور وار نہیں سمجھتے۔








