نظامِ تعلیم طبقاتی تفریق کا شکار ہے، تعلیم فروخت کی جا رہی ہے، ہوشربا فیسوں کے باعث غریب مگر باصلاحیت بچے داخلہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں

مصنف

رانا امیر احمد خاں

یہ بھی پڑھیں: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مخالفین نے بھینس کی ٹانگیں توڑ دیں

قسط

271

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینئر صحافی زبیدہ مصطفیٰ کے انتقال پر اظہار افسوس

اجلاس کا خلاصہ

پاکستان سٹیزن کونسل تھنک ٹینک برائے تعلیم کا ایک اجلاس 30 جولائی 2009ء کو منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال سے بلاتفریق تمام سکولوں میں ایک نصاب تعلیم اور ایک ذریعہ تعلیم کے نفاذ کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے۔

اجلاس کی نظامت ظفر علی راجا نے کی جبکہ دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اُن میں ٹرسٹ سکول کے چیف ایگزیکٹو طاہر یوسف، پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری، پروفیسر مشکور احمد صدیقی، پروفیسر نصیر چوہدری، پروفیسر ایس اے حامد، ڈاکٹر محی الدین اور دیگر شامل تھے۔

تمام نے متفقہ طور پر یہ بات کی کہ ہمارا نظامِ تعلیم طبقاتی تفریق کا شکار ہے۔ یہاں تعلیم فروخت کی جا رہی ہے، اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ہوشربا فیسوں کی وجہ سے غریب مگر باصلاحیت بچے اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔ اسی وجہ سے طبقاتی تفریق بڑھ رہی ہے۔

حکومت کو چاہیے کہ اس دہرے نظامِ تعلیم اور نصاب تعلیم کو ختم کرنے کے لیے سرکاری سکولوں کے معیار کو بلند سطح تک لے جائے اور ان کی تعداد میں اضافہ کرے تاکہ سو فیصد شرح تعلیم کا ہدف جلد حاصل کیا جا سکے۔

خط سنیٹر رضا ربانی صاحب کو

السلام علیکم!
آپ بطور چیئرمین لاء ریفارمز کمیٹی 1973ء کے آئین کی اصل صورت میں بحالی کے لیے جو مساعی جمیلہ کر رہے ہیں، اس پر سٹیزن کونسل آف پاکستان اور اس کے تھنک ٹینک برائے لاء، بار اینڈ جوڈیشری کی طرف سے آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سٹیزن کونسل آف پاکستان کے تھنک ٹینک میں شامل سینئر قانون دانوں کی کمیٹی نے مختلف ممالک کے دساتیر کا مطالعہ کر کے ججوں کی تعیناتی کے ایشو پر تجاویز تیار کی ہیں۔ میں یہ تجاویز آپ کی خدمت میں ارسال کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔

امید ہے آپ اور آئینی کمیٹی کے معزز ارکان ان سفارشات کو پذیرائی بخشتے ہوئے زیر غور لائیں گے تاکہ غیر جانبدار، اہل، ایماندار اور قانون میں مہارت رکھنے والے افراد کا انتخاب ممکن ہو سکے اور آئندہ وطن عزیز پاکستان میں عدلیہ کی آزادی، غیر جانبداری اور استحکام کا خواب حقیقت میں تبدیل ہو سکے۔

والسلام: رانا امیر احمد خاں
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ
(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...