صوابی میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر باپ بیٹے کو قتل کردیا، خاتون اور 3 بچے زخمی
مقدمہ کی تفصیلات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہوکر باپ بیٹے کو قتل جبکہ خاتون اور تین بچوں کو زخمی کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک پر کمیشن بنانے کی درخواست خارج
واقعہ کی معلومات
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے گاؤں کھنڈہ میں پستول سے مسلح نامعلوم شخص نے رات کے وقت گھر میں داخل ہو کر کمراٹ دیر کے رہائش پذیر خاندان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے باپ شادی شدہ بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ مقتول بیٹے کی بیوی تین بچوں سمیت شدید زخمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ایم ٹو راوی ٹول پلازہ ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت
تفصیلات کی رپورٹ
بیوہ عبدالرحمن سکنہ تحصیل دیر حال کھنڈہ نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رات اپنے 34 سالہ شوہر عبدالرحمن، ان کے والد 61 سالہ جمعہ فقیر اور اپنے بچوں 11 ماہ کے شیر خوار سدیس، 9 سالہ بیٹے ذیشان اور 4 سالہ بچی سمیرا کے ہمراہ گھر واقع اراہٹ زرخان کھنڈہ منانے ونڈ میں موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7.41 روپے کمی کا وزیراعظم ریلیف پیکیج برقرار
اندھا دھند فائرنگ
درخواست گزار کے مطابق اس دوران پستول سے مسلح نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہو کر کمرے کا دروازہ کھول کر ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں اس کا شوہر عبدالرحمن اور ان کا والد جمعہ فقیر موقع پر جاں بحق جبکہ وہ اپنے تینوں بچوں سمیت شدید زخمی ہوئی۔
پولیس تحقیقات
خاتون نے بتایا کہ ہماری کسی کے ساتھ دشمنی یا کوئی تنازع نہیں ہے، پولیس نے اس اندھے قتل کی ایف آئی آر درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔








