پی ٹی آئی میں اختلافات، پارٹی کے واٹس ایپ گروپس میں سلمان اکرم راجا پر تنقید

پی ٹی آئی میں اختلافات کی نئی لہر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے بیرسٹر گوہر سے متعلق بیان کے بعد پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپس میں سلمان اکرم راجا پر تنقید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش ہوگی: ڈی جی محکمہ موسمیات

سلمان اکرم راجا کے خلاف الزامات

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان اکرم راجا نے پارٹی کو اس نہج پر پہنچایا ہے۔ وہ پارٹی میں گروپنگ کر رہے ہیں اور نئی سیاسی کمیٹی میں سینٹرز کی نمائندگی نہیں ہے۔ علی ظفر کی جگہ سینیٹر فوزیہ ارشد کو نمائندگی دی گئی، اور اراکین نے اس پولیٹیکل کمیٹی کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جس کو ایشیا کی بہترین سیاحتی منزل قرار دے دیا گیا، یہ دبئی نہیں بلکہ۔۔۔

بانی چئیرمین کی مداخلت

سینیٹرز نے کہا ہے کہ بانی چئیرمین عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو چئیرمین لگایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجا کو یہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا، کیونکہ بیرسٹر گوہر کے ساتھ خان کی فیملی کے سامنے نامناسب رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم انکوائری کمیشن نے کبھی بڑے منصوبوں کی انسپکشن کی یا رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی؟ روف کلاسرا نے کمیشن کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا

کور کمیٹی کی میٹنگ کا فقدان

اراکین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کی میٹنگ نہیں ہورہی، جبکہ پانچ ماہ پہلے کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی۔ نئی سیاسی کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں بھی محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر سمیت متعدد اراکین نے شرکت نہیں کی، اور اس کے بعد سیاسی کمیٹی کا اجلاس بھی نہیں ہوا۔

سینئر رہنماؤں کی نظراندازی

ذرائع کے مطابق اراکین نے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ بیرسٹر گوہر کی جانب سے ہمیں چپ رہنے کی ہدایت ہے۔ سلمان اکرم راجا بانی چئیرمین کے ٹویٹس کو بھی ری ٹویٹ نہیں کرتے، اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر بھی سیکرٹری جنرل نے رد عمل دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے جواب میں سہیل آفریدی، شیخ وقاص اکرم، شفیع جان اور مشعال یوسفزئی نے رد عمل دیا۔ اراکین نے یہ بھی کہا کہ سلمان اکرم راجا اپنے حساب سے پارٹی چلا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...