امریکی قوانین کی خلاف ورزی آپ کے لیے سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے – امریکی سفارتخانے نے بھارتی طلباء کو خبردار کیا

بھارت میں امریکی سفارتخانے کی انتباہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں امریکی سفارتخانے نے امریکہ میں زیر تعلیم بھارتی طلباء کو خبردار کردیا ہے۔

امریکی قوانین کی خلاف ورزی کے نتائج

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ "امریکی قوانین کی خلاف ورزی آپ کے سٹوڈنٹ ویزا کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر آپ گرفتار ہوتے ہیں یا کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کا ویزا منسوخ ہو سکتا ہے۔ آپ کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے اور مستقبل میں امریکی ویزا کے لیے نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے، اس لیے قوانین کی پابندی کریں اور اپنے سفر و تعلیمی مواقع کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ امریکی ویزا ایک استحقاق ہے، حق نہیں۔"

ویزا کی اہمیت

بھارتی طالب علم کی گرفتاری کا واقعہ

’’جنگ‘‘ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب گزشتہ برس جون میں نیو یارک ایئرپورٹ پر ایک بھارتی طالب علم کی ہتھکڑی لگی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مذکورہ شخص بغیر درست ویزا کے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوا تھا، جس کے بعد اسے ملک بدر کر دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...