یوٹیوبر ڈکی بھائی اہلیہ سمیت گرفتاری کے بعد رہا

پاکستانی یوٹیوبرز کی گرفتاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ عروب جتوئی کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر پابندی ختم، کسان کا نقصان نہیں ہونے دوں گی: وزیراعلیٰ مریم نواز
گرفتاری کی وجوہات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پنجاب پولیس کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن آرگنائز کرائم یونٹ نے اسلحے کی نمائش پر ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو حراست میں لیا تھا۔
رہا ہونے کی تفصیلات
ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کے معافی نامے کے بعد دونوں یوٹیوبرز کو چھوڑ دیا گیا۔