وقارالدین سید کی معطلی ٹیزر، بیوروکریسی کے بے رحم احتساب کی منفرد مثال قائم کرنے کا فیصلہ، ذرائع

معطلی کا آغاز

لاہور (یاسر شامی سے) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سابق سربراہ وقارالدین سید کو 120 دنوں کیلئے معطل کیا جاچکا ہے لیکن یہ بیوروکریسی کے احتساب کا ٹیزر ہے۔ جب پوری فلم ریلیز ہوگی تو یہ اتنی خوفناک ہوگی کہ چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بربریت، میر واعظ عمر فاروق کو عیدالاضحیٰ پر جامع مسجد سری نگر جانے سے روک دیا گیا

احتساب کا ارادہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست اس معاملے پر یکسو ہے کہ بیوروکریسی کا احتساب ہونا چاہیے۔ بہت سے بیوروکریٹس اپنے عہدوں اور طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ افسران عوامی خدمت اور مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ریاستی اداروں کی نیک نامی متاثر ہو رہی ہے۔ اب ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ بیوروکریسی کا بے رحم احتساب کیا جائے گا اور ایک مثال قائم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 1965ء کی جنگ شروع ہوئی تو لاہور اس کا مرکزی میدان کار زار ٹھہرا، اور یوں سڑک کا رابطہ بھی معطل ہو گیا اور کھوکھرا پار والی لائن بھی بند کردی گئی۔

آنے والا آپریشن کلین اپ

وقارالدین سید کی 120 دنوں کیلئے معطلی صرف ابتدا ہے۔ ابھی ایف آئی اے، پولیس سمیت دیگر محکمے احتساب کی لپیٹ میں آئیں گے۔ ایسے بڑے بیوروکریٹس جو آج تک احتساب سے بچتے رہے ہیں اور انہیں کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکا، اب وہ بھی اپنے کیے کی سزا بھگتیں گے۔ اس حوالے سے فہرستیں مرتب کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز

پچھلے بیانات کی سچائی

واضح رہے کہ یہ نمائندہ ڈیلی پاکستان کے پلیٹ فارم سے کئی بار اس حوالے سے اپنے وی لاگز میں اس بات کی نشاندہی کرچکا ہے۔ اکتوبر 2025 میں اس نمائندے نے اپنے وی لاگ میں بتایا تھا کہ یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے معاملے کا ادارے نوٹس لے چکے ہیں۔ این سی سی آئی اے کے افسران نے جس طرح اس معاملے میں کرپشن کی اور حصہ اوپر تک پہنچایا اس کے بعد اداروں نے فیصلہ کیا کہ تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کلین اپ شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی ہو نہ ہو، ادائیگی کرنا ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر بم گرادیا

ماضی کی رپورٹس

اس کے علاوہ گزشتہ برس نومبر میں بھی اس نمائندے نے ڈیلی پاکستان پر فیس بک پوسٹ میں بتایا تھا کہ "این سی سی آئی اے کے چند کرپٹ افسران ایف آئی اے کے سابق ڈی جیز کی بیویوں اور بچوں کے خرچے اٹھاتے، کچن چلاتے، اور انہیں کرپشن کی کمائی میں سے سونے کے زیورات اور مہنگی گاڑیاں گفٹ کرتے۔ خفیہ اداروں نے رپورٹ بنا لی، کچھ موجودہ وفاقی سیکریٹریز بھی شامل ہیں۔ سب پھڑے جان گے۔"

آنے والے واقعات

اس نمائندے کی گزشتہ سال کے آخری مہینوں میں بریک کی گئی خبریں سچ ہو رہی ہیں اور اب آپریشن کلین اپ کا آغاز وقارالدین سید کی معطلی کے ذریعے ہوچکا ہے۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ بیوروکریسی کے کون کون سے برج الٹنے والے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...