موسم کی خرابی، پشاور کا فلائٹ آپریشن متاثر، 42 پروازیں تاخیر کا شکار
پشاور میں فلائٹ آپریشن متاثر
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موسم کی خرابی کے باعث پشاور کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا ہے جس کی وجہ سے 42 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میچ کے دوران گھبرا گیا تھا اور میرے دل کی دھڑکن 160 سے 175 تک جا پہنچی تھی، سنسنسی خیز مقابلے میں جیت کے بعد سوریا کمار یادیو کا بیان
بین الاقوامی پروازوں کی صورتحال
روزنامہ جنگ کے مطابق، ابوظہبی اور شارجہ سے پشاور کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں اسلام آباد اتاری گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
پروازوں میں تاخیر کی معلومات
فلائٹ شیڈول کے مطابق دوحہ سے پشاور کی پروازوں کیو آر 600، 601 میں 12 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ ابوظہبی سے غیر ملکی ایئر کی 2 پروازیں ای وائی 276، 277 میں 7 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فی لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے کے ٹیکس عائد ہیں: پیٹرولیم ڈویژن
دیگر پروازوں کی تاخیر
شارجہ اور دبئی کی پروازوں میں بھی 1 سے 2 گھنٹے تک تاخیر ہوئی اور اسلام آباد ایئر پورٹ کی 18 پروازیں 1 سے 3 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔
پاکستان کے اندرونی پروازوں کی صورتحال
فلائٹ شیڈول کے مطابق، لاہور اور کراچی کی 5، 5، ملتان کی 2 اور فیصل آباد کی 4 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔








