کوئٹہ: اسپتال میں نوزائیدہ لڑکے کو لڑکی سے تبدیل کردیا گیا
کوئٹہ جناح روڈ کی نرسری میں نوزائیدہ لڑکے کی تبدیلی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت نے کوئٹہ جناح روڈ کی نرسری میں نوزائیدہ لڑکے کو لڑکی سے تبدیل کرنے پر نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کی ضمانتیں مسترد
والد کا الزام
والد نے الزام لگایا کہ پانچ روز قبل بیٹا پیدا ہوا تھا جسے علاج کیلئے نرسری میں انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بعض وکلاء نے 2007 کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا: احسن بھون
کانونی کارروائی
بیٹے کی تبدیلی پر والد نے نرسری کی انتظامیہ کیخلاف درخواست دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نرسری کے عملے کو تھانے منتقل کردیا۔
وزیر صحت کا ردعمل
اس واقعے پر وزیر صحت نے بھی نوٹس لیا اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا.








