کوئٹہ: اسپتال میں نوزائیدہ لڑکے کو لڑکی سے تبدیل کردیا گیا
کوئٹہ جناح روڈ کی نرسری میں نوزائیدہ لڑکے کی تبدیلی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت نے کوئٹہ جناح روڈ کی نرسری میں نوزائیدہ لڑکے کو لڑکی سے تبدیل کرنے پر نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
والد کا الزام
والد نے الزام لگایا کہ پانچ روز قبل بیٹا پیدا ہوا تھا جسے علاج کیلئے نرسری میں انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ملا کر نیا فارمیٹ متعارف کرادیا گیا
کانونی کارروائی
بیٹے کی تبدیلی پر والد نے نرسری کی انتظامیہ کیخلاف درخواست دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نرسری کے عملے کو تھانے منتقل کردیا۔
وزیر صحت کا ردعمل
اس واقعے پر وزیر صحت نے بھی نوٹس لیا اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا.








