پاکستانی فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ اولین مشن ہے، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ پاک فوج کا اولین مشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ عازمین کو حج پر بھیجنے والے 10 ممالک میں پاکستان اس دفعہ کس نمبر پر رہا؟ پتہ چل گیا۔

لاہور گیریژن کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے فارمیشن کے زیراہتمام تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

مستقبل کی جنگوں کی تیاری

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مستقبل کی جنگوں کے حوالے سے تیاریوں اور جدت اپنانے پر زور دیا، اور جوانوں کو فراہم کردہ کھیلوں اور تفریحی سہولتوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیزل 14 روپے سستا کردیا گیا

ہائی کیئر سینٹر کا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور میں ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل نے طبی عملے اور انتظامیہ کی خدمات کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے، محمود خان اچکزئی

افسران سے خطاب

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے لاہور گیریژن میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے اور خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ پاک فوج کا اولین مشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معید پیرزادہ کے پاکستان سے بھاگنے اور امریکہ میں جائیدادوں کی کہانی لیکن یہ پیسہ کہاں سے آیا؟ سینئر تحقیقاتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

افواج کی خدمات اور مستقبل کی ضرورتیں

فیلڈ مارشل نے کہا کہ افواج اعلیٰ معیار، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کو فروغ دے رہی ہیں۔ پاک افواج ملک کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے لیے ثابت قدم ہیں۔ مستقبل کی جنگ، جدت اور لچک ناگزیر ہے، اور پاک فوج جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ جوانوں کی جسمانی فٹنس اور مورال ہماری ترجیح ہے۔

خوش آمدید

فیلڈ مارشل کی لاہور آمد پر کمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...