علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں اسکی شکل نہیں دیکھنا چاہتا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا شہزاد اکبر کی تصویر پر ردعمل
عدالت کا حکم
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اسے فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے کس غلط فیصلے کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔۔۔؟ اسد عمر بول پڑے
فیصلے کی تفصیلات
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی جانب سے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک روکنے کے لیے اشنا شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط
عدالتی سماعت
عدالتی فیصلے کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 87 کے تحت اشتہار چسپاں کر دیا گیا ہے اور پولیس نے اشتہاری کارروائی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی بحالی کے فیصلے پر عمل نہ ہونے پر ذمہ دار افسران طلب
ملزم کی روپوشی
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر معلوم ہوتا ہے کہ ملزم روپوش ہو چکا ہے، اس لیے عدالت ملزم کو اشتہاری قرار دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشتاق احمد ایک بار پھر بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سپن باولنگ کوچ مقرر
وارنٹ گرفتاری اور ضمانتی مچلکے
عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرتے ہوئے ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور اسے اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
مزید کارروائی
تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم کے ضمانتی کے خلاف کارروائی شروع کی جائے، عدالتی ریکارڈ کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔








