ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے سیریز 1-4 سے جیت لی
ایشیز سیریز کا اختتام
کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
فتح کا محفوظ حصول
آسٹریلیا نے سڈنی میں کھیلے جانے والی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی، ہوم ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ایشیز سیریز 1-4 جیت لی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی
انگلیند کا اسکور
سڈنی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 384 جب کہ دوسری میں 342 رنز بنا سکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جیل کاٹنے کے اگر 10 نمبر ہوں تو میں عمران خان کو 10 میں سے 10 نمبرز دوں گا: رانا ثناء اللہ
آسٹریلیائی کارکردگی
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 567 رنز بنائے تھے جب کہ دوسری اننگز میں 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش
اسٹیو اسمتھ کی شاندار کارکردگی
اس کے علاوہ اس میچ میں آسٹریلیا کے تجربہ کار بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ایک بار پھر اپنی کلاس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے لیگ سپنر رشاد حسین نے لاہور قلندرز کو دوبارہ جوائن کرلیا
عثمان خواجہ کی آخری اننگز
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے بیٹر عثمان خواجہ کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 17 اور دوسری اننگز میں 6 رنز بنا سکے۔
سیریز کا جائزہ
یاد رہے کہ ایشیز سیریز میں آسٹریلیا نے ابتدائی 3 میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لی تھی تاہم چوتھے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔








