مذہبی منافرت اور تقسیم روکنا علماء کی ذمہ داری ہے: مریم نواز، آئمہ میں اعزازیہ کارڈ تقسیم
وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مذہبی منافرت اور تقسیم کو روکنا تمام علما کرام کی ذمہ داری ہے، کئی لوگوں نے مذہب کے نام پر فتنے کو فروغ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹرول رومز قائم، شہری بلا خوف و خطر حق رائے دہی استعمال کریں: الیکشن کمشنر پنجاب
علماء کرام کو اعزازیہ کارڈ کی تقسیم
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق علماء کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ آپ غمی اور خوشی کے موقع پر ہماری رہنمائی کرتے ہیں، ہم شاید آپ کو جائز مقام نہیں دے سکے۔
یہ بھی پڑھیں: فنگر پرنٹس میں دشواری کا مسئلہ ختم، نادرا نے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغازکردیا
مساجد اور آئمہ کرام کی مالی مدد
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے پنجاب میں 80ہزار مساجد ہیں، مجھے70ہزار مساجد کے امام کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں۔ کئی مساجد کے امام نے کہا ہمیں ماہانہ 5ہزار روپے ملتے ہیں، تو میرا دل بہت دکھا۔ آئمہ کرام کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، علماء، آئمہ کرام اور امام صاحبان کو 25ہزار روپے ماہانہ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گورننس کی بہتری کیلئے ماہرین کی رائے سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے: وزیراعظم
اعزازیہ کی اہمیت
مریم نواز نے کہا کہ 25 ہزار ایک چھوٹی سی رقم ہے لیکن اس سے آپ کی زندگی میں کچھ آسانی ہوگی، ماہانہ اعزازیہ ملے گا۔ ہم نے آسان اور شفاف ادائیگی کا نظام ترتیب دے دیا ہے۔ یہ 25ہزار آپ کیلئے ایک چھوٹا سا نذرانہ اور تحفہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت کے ناقد بھارتی اداکار اعجاز خان پر ریپ کا مقدمہ درج
آئمہ کرام اور حکومتی رابطے کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ فروری کے آخر سے امام مسجد کا پنجاب بینک میں اکاؤنٹ اوپن ہوجائے گا۔ جب آئمہ کرام اور حکومت کے رابطے میں خلل آتا ہے تو معاشرے میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، چاہتے ہیں ملک میں اتحاد اور امن کو فروغ ملے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 906 دن سے زائد ناحق قید کے بعد اب ان کی صحت سے متعلق خبریں پوری قوم کے لیے شدید تشویش کا باعث ہیں، حلیم عادل شیخ
مذہبی منافرت کی مذمت
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئمہ کرام اور حکمرانوں کا آپسی تعلق مضبوط ہونا چاہئے۔ لوگوں نے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ مذہبی منافرت اور تقسیم کو روکنا تمام علما کرام کی ذمہ داری ہے، کئی لوگوں نے مذہب کے نام پر فتنے کو فروغ دیا، انہوں نے ہمارے پرامن معاشرے کو تارتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سفیر کی ایئر چیف سے ملاقات، پاک فضائیہ اور چین کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
عوامی املاک کا تحفظ
مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی گاڑیاں گلیوں، محلوں اور شاہراہوں کو صاف کرتی ہیں۔ ستھرا پنجاب کی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا، عوام کی املاک جلائی گئیں، کچھ لوگ جلاؤ گھیراؤ، سڑکیں بند کرنے کو مذہب کا نام دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خوشخبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
فتنے کی سرکوبی میں آئمہ کرام کی معاونت
انہوں نے کہا کہ فتنے کی سرکوبی صرف حکومت کا کام نہیں، مجھے آئمہ کرام کی معاونت کی ضرورت ہے۔ یہ معاشرے کیلئے زہر اور انسانیت کا قتل ہے۔ قرآن اور حدیث نے بھی فساد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا اجلاس، وزیر اعلیٰ کا میرٹ یقینی بنانے کا حکم
حفاظتی اقدامات اور ٹریفک قوانین
ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھی معلوم ہے عوام ٹریفک قوانین سے خوش نہیں، ہیلمٹ نہ پہننے، ون وے کی خلاف ورزی، کم عمری پر چالان ہورہے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے کئی ماؤں کے بچے چوٹ لگنے سے بچ جائیں گے۔
آئمہ کرام کی اہمیت
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آئمہ کرام کی آواز ہر جگہ پہنچتی ہے، علما اور آئمہ کرام نے حکومت کی آواز عوام تک پہنچانی ہے۔








